Posts

میرے ہمد م میرے دوست تحریر: نوین  خالد صنوبر  تیزی سے گھر میں داخل ہوئی،"حیا جلدی سے نیوز لگاو۔" "کیا ہوا؟"،میں گھبراکر کھڑی ہوگئی۔ دل  میں وسوسے سر اٹھانے لگے۔ ٹی وی آن کیا نیوز چینل پر کسی احتجاجی مارچ کی نیوز چل رہی تھی۔"آپ کے اس مارچ کا مقصد ‏کیا ہے؟"، رپورٹر نے ایک صاحب سے سوال کیا۔ " ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں  کہ یہاں صرف عورت ہی مظلوم  و مجبور ‏نہیں،ہم بھی عورت کے مظالم کا شکار ہیں۔اب ہم سے خواتین کے مظالم برداشت نہیں ہوتے اور ہم اس سے نجات حاصل ‏‎ ‎کرنا ‏چاہتے ہیں۔اسی لیے مرد مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔۔۔۔اور ہاں اگر اپ بھی کسی عورت کے ظلم کا شکار ہیں  توہمارے ساتھ شامل ‏ہو جائیں۔"‏ میں انگشت بدانداں اسکرین پر نظر جمائے بیٹھی تھی جہاں مختلف پلے کارڈز دکھائے جارہے تھے۔ ‏"اپنا خرچہ خود اٹھاو۔"   /// " میں تمہارا نوکر نہیں جوتمہیں میکے لے کر جاوں۔"‏ ‏"پارلر جاو تو اپنا پیسہ لگاو۔"///"میں تمہارا زر خرید نہیں جو ہر وقت تمہاری سنوں۔"‏ ‏"بچوں کی فیسیں خود بھرو۔"‏‎ ///‎‏"شاپنگ کرنے...
Recent posts